لاہور ہائیکورٹ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نےایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹس پر اظہار ناراضگی کیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ٹیم سے سوال کیا کہ آپ عدالت کو بتا دیں کہ آپ تفتیش کرسکتے یا نہیں .ہم کسی اور کو تفتیش کی ہدایت کردیتے ہیں،عدالت اس کیس کو انتظار میں رکھ رہی ہے آپ مشورہ کرکے عدالت کو بتا دیں .
ایف آئی اے نے جو کے پی ہاؤس چھاپہ مارا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں .وکیل عظمیٰ بخاری
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ فلک جاوید کے گھر کال اپ نوٹس وصول کروایا ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ نوٹس وصول کس نے کیا تھا؟ وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے کہا کہ گھر لاک تھا گھر کے باہر نوٹس آویزاں کردیا تھا،فلک جاوید اس وقت کے پی ہاؤس میں موجود ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کا دائرہ اختیار پنجاب کی حد تک ہے ؟کیا جس جگہ کا ذکر کیا گیا ہے کے پی ہاؤس آپ نے چھاپہ مارا ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ ہم نے کے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا آپ کی ٹیم میں کوئی ایسا بندہ تو نہیں جو پہلے آگے انفارمیشن بتا دیتے ہو ،ہم کس ایجنسی سے رابطہ کرے کیونکہ ایف آئی اے تو ناکام ہوچکا ہے،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ میں ایف آئی اے کی جانب سے کاروائیوں کی رپورٹ بتا رہا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ تمام کاروائیاں کاغذی ہیں ، چھاپے کا میڈیا پر چلا ہے کہ ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے ایسی کوئی خبر،آپکا میڈیا خبریں بریک کرتا ہے کیا اس چھاپے پر اس نے شور نہیں مچایا ،وکیل عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے نے جو کے پی ہاؤس چھاپہ مارا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں .
ایف آئی اے کا کے پی ہاؤس پر چھاپے کا دعویٰ،عدالت کو یقین نہ آیا،کہا کوئی خبر دکھا دیں
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ٹیم سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پی ہاؤس کے اندر داخل ہوئے تھے ،کے پی ہاؤس کہاں تک اندر گئے تھے ؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ تفتیشی افسر کے پی ہاؤس کے سکیورٹی انچارج کے روم تک گیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ وہاں بیٹھے کر چائے پی اور واپس آگئے ،وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اس سکیورٹی انچارج نے کہا فلک جاوید ہمارے پاس نہیں ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اس لیے شہری راضی نامہ کرلیتے ہیں اور کیسز آگے نہیں چلتے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی
لوگوں کو مجبور نہ کریں کہ اپنے فیصلے خود کریں،آپ تک پہنچ گئے تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ عدالت
عظمی بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل کی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کےلئے مزید مہلت کی استدعا عدالت نے منظور کرلی،عدالت نے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کارکردگی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کےبڑوں کو بلایاجائے گا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ رات ایک بجے تک تفتیش کی گئی اور ڈی وی آر کو قبضے میں لیاگیا۔عدالت نے کہا کہ صرف چائے پی کرآنا تفتیش نہیں ہوتی۔بادی النظر میں دکھائی دے رہا ہے کہ تفتیش میں کچھ نہیں کیاگیا۔ پیش کردہ رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔لوگوں کو مجبور نہ کریں کہ اپنے فیصلے خود کریں۔اگر لوگ مجبور ہو کر آپ تک پہنچ گئے تو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 24 جولائی کو فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی، مذکورہ ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا، عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا
عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست
شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک