لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

لاہور ہائیکورٹ کی مبینہ خیر اخلاقی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے میں درخواست دینے کی ہدایت
لاہور ہائیکورٹ ،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی مبینہ خیر اخلاقی ویڈیو پر کاروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔ درخواست گزار کی درخواست کو پینڈنگ رکھیں گے۔ سرکاری وکیل ایف آئی اے کو آگاہ کریں درخواست گزار کی درخواست کو آج ہی وصول کریں،عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی بھی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی.

عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے دی
عظمیٰ بخاری کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ چلایا گیا، فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ویڈیو کو یہ کہہ کر ہٹا دیا گیا کہ یہ ویڈیو فیک ہے،ان جعلی ویڈیوز سے عظمیٰ بخاری کی ساکھ کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ایف آئی اے اور وزرات داخلہ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے معاملے کی فوری تحقیقات کی جائے.

قبل ازیں عظمیٰ بخاری نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میری درخواست ابھی تک کیوں نہیں لگی ،آج میں ایک وکیل ایک شہری کی حیثیت سے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے آئی ہوں ۔ہماری بھی 4 منٹ میں درخواست لگنی چاہیے اور 15 منٹ پر انصاف ملنا چاہیے،دوسروں کو تو 15 منٹ میں انصاف بھی مل جاتا ہے، سوشل میڈیا پربے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے،سوشل میڈیا پر گندی ویڈیو میرے ساتھ منسوب کی جا رہی ہے،وفاقی حکومت ایکشن لے بھی تو 15منٹ میں اڑادیا جائےگا، جن کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں کیا وہ قوم کی بیٹیاں نہیں؟،یہاں صرف ایک پارٹی کی پٹیشنز لگتی ہیں،قوم کی بیٹیاں صرف مخصوص پارٹی کی ہیں یا باقی بھی قوم کی بیٹیاں ہیں؟پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں،9 مئی کے دہشتگردوں کو کہا جارہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں،ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، انصاف کون دے گا؟

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں عدالت سے پوچھنے آئی ہوں کہ ہمیں انصاف کب ملے گا میں ادھر ہی ہوں دیکھتی ہوں کہ میری پٹیشن کو کب نمبر لگے گا کب سماعت ہوگی، دوسروں کے لئے تو چھٹی والے دن بھی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی جاتی ہے۔مجھے انصاف چاہئے ،9مئی کی دہشتگرد زرتاج گل کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پناہ دی کہا قوم کی بیٹی ہے آج عدلیہ سے سوال ہے کیا میں "قوم کی بیٹی” ہوں ؟ مریم نواز ، مریم اورنگزیب ، ثانیہ عاشق اور حنابٹ قوم کی بیٹیاں ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صفدر لغاری نے لکھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کرنے والوں کے پاس جب ان کا سیاسی مقابلہ نہ ہوسکا تو انہوں نے اپنی اصلیت دکھاتے ہوئے یہ حربہ استعمال کیا گو کہ ان کی یہ سازش پٹ گئی لیکن ان افراد کو قرار واقعی سزا دے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

راشد نصراللہ نے ایکس پرلکھا کہ پی ٹی آئی کی دہشت گرد تنظیم سمجھتی ہے کہ ہر کسی کو ڈرا کر، گالی دے کر، سوشل میڈیا پر ٹرول کر کے وہ کامیاب ہوں گے تو اب یہ دھندہ مزید چلنے والا نہیں۔ عظمیٰ بخاری ایک بہادر خاتون ہیں اور اس طرح کی گھٹیا حرکات انھیں مزید مضبوط کریں گی، وہ آپ کے کرتوتوں کا مزید پردہ چاک کریں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک گندی ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ عظمیٰ بخاری کی ہے،عظمیٰ بخاری نے اسے عدالت لے جانے کا اعلان کیا تو فلک جاوید نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تا ہم عظمیٰ بخاری عدالت پہنچ گئیں.

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Shares: