اسلام آباد: رواں سال کوئی بھی پرائیویٹ حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا پرائیویٹ حج آپریٹرز نے ڈیڈ لائن سے قبل ہی تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی۔
اس سال کسی بھی پرائیویٹ حاجی کے حج سے محروم رہنے کا خدشہ نہیں رہا پرائیویٹ حج آپریٹرز نے حکومتی ڈیڈ لائن سے قبل تمام عازمین کی بکنگ مکمل کر لی نجی حج آرگنائزرز نے عازمین حج کی 100 فیصد رقم بروقت سعودی عرب منتقل کر دی جس کے بعد عازمین کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر تمام ضروری سروسز کی ادائیگیاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں پرائیویٹ عازمین حج کے لیے منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی کرالی گئی،جس سے حج انتظامات کے حوالے سے تمام بڑے خدشات ختم ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بروقت رقوم منتقل نہ ہونے کے باعث 63 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج سے محروم رہ گئے تھے جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا تھا اس پس منظر میں حکومت نے اس سال نجی حج آپریٹرز کے لیے سخت نگرانی اور واضح ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔
افغانی اگر بینکوں سے اپنا پیسہ نکال لیں تو کئی بینک دیوالیہ ہوجائیں، مولانا فضل الرحمان
حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو 31 دسمبر تک تمام مالی اور انتظامی معاملات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس پر نجی حج آرگنائزرز نے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام تقاضے مقررہ وقت سے قبل پورے کر لیے اس بروقت انتظام سے نہ صرف عازمین حج کو سہولت ملے گی، بلکہ گزشتہ سال پیش آنے والی مشکلات کے اعادے کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک برالہ کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ








