گجرات جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات.. جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا چوہدری قیصر گوندل نے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دی،،. 37 ایکٹر اراضی پر کروڑوں روپے انویسٹمنٹ کی اور مختلف قسم کے پھلوں کے باغات لگائے،،. علاقہ کے بااثر افراد نے ان باغات پر ہل چلا کر تباہ کر دیا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی،،. ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر تھانہ کنجاہ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا… اوورسیز چوہدری قیصر گوندل نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر سے سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور لاکھوں روپے کا نقصان پورا کیا جائے…