گجرات ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے۔۔۔۔

گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ احباب بار بار مختلف علاقوں سے رابطہ کر کے بتا رہے ہیں کہ آج ہمارے ہاں فلاں بندے کو چوروں نے لوٹ لیا جن میں تھانہ رحمانیہ کے گاٶں ڈھیرو کنہ کے کچھ دوستوں نے بتایا ہے کہ کچھ ہفتوں سے چار پانچ چور ایمبولینس میں سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی نہ کسی گھر کا صفایا کر کے چلے جاتے ہیں جبکہ ایک لڑکا گزشتہ روز چھت پر پیرا دے رہا تھا تو اس پر انھوں نے سادھے فاٸر کیے جس سے گاٶں میں مزید خوف پھیل گیا۔۔۔۔دوسرا واقعہ سروس موڑ کے قریب مزدور کالونی میں پیش آیا جس سے امجد نامی شخص چوروں سے ہاتھا پاٸی کے دوران زخمی ہو گیا۔۔۔۔۔تیسرا واقعہ آج شام ہوتے ہی چھ بجے پیش آیا عادل اور عابد دو بھاٸی حاجیوالا جا رہے تھے تو چوروں نے راستہ میں ناکہ لگا رکھا تھا اور گن پوائنٹ پر روک کر چھ ہزار روپے جیب سے نکال لیے ۔۔۔۔۔ضلع بھر کی عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں عوامی سماجی حلقوں نےکہا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کو بڑھتی ہوٸی وارداتوں کے لیے سخت نوٹس لیتے ہوۓ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر علاقہ کے ایس ایچ او کو سپیشل آڈر جاری کرنے چاہیے تاکہ عوام کے اندر پاۓ جانے والے غیر محفوظ خوف کو ختم کیا جا سکے اور ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجاۓ

Comments are closed.