تھانہ کینٹ پولیس نے ملک رمضان اسراء کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی: ملک رمضان اسراء کے گھر پر حمد ایوب نامی شخص نے قبضے کے لئے حملہ کیا تھا ملزم کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروانے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا تھا جس کے بعد محمد ایوب نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیاجس کےبعد رمضان اسرا نے دوبارہ شکایت درج کروائی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے-
ڈیرہ اسماعیل خان میں باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر ملک رمضان اسرا کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا تھاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک رمضان کاکہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص نے ان کے گھر پر قبضے کے لئے حملہ کیا ہے جس کے بعد وہ گھر میں محصور ہو گئے ہیں ملک رمضان سمیت پورا خاندان گھر میں محصور ہو چکا ہے۔
ملک رمضان نے محمد ایوب نامی شخص کے خلاف پولیس میں رپورٹ کروائی تھی اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا تا ہم بااثر افراد نے ملزم کو چھڑوا لیا جس کے بعد محمد ایوب نامی شخص نے ملک رمضان کے گھر پر حملہ کیا ہے۔
محمد ایوب نامی بدمعاش نے میرے گھر ڈیرہ اسماعیل خان حدود تھانہ کینٹ پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کردیا اور میری والدہ کو سر سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے تشدد کیا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ اس وقت رات کے اندھیرے میں ہم شدید خوف میں محصور ہیں۔@KP_Police1
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) March 28, 2023
ملک رمضان اسرا کا کہنا ہے کہ محمد ایوب نامی شخص ان کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس مقام پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وہ جگہ انہوں نے خریدی ہوئی ہے اور سارے دستاویزی ثبوت انکے پاس موجود ہیں پولیس کو بھی ممکنہ حملے کی اطلاع دی گئی تھی تا ہم پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا ملک رمضان کا کہنا تھا کہ اعلی حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور ملزم کے خلاف فوری کاروائی کریں-