باغی ٹی وی کی کامیابی کے دس برسوں کا سہرا مبشر لقمان کے سر۔خراج تحسین
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/05/mubashir-1.jpg)
ڈیجیٹل میڈیا کا ایک بڑا نام
باغی ٹی وی کے کامیاب سفر کے دس سال
ذمہ دارانہ صحافت
مظلوموں کی آواز
ظلم ناانصافی کرپشن کے خلاف
کشمیریوں کی تحریک آزادی کا علمبردار
وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ
کامیاب سفر کے دس سال مکمل ہونے پر محترم مبشر لقمان سی ای او باغی ٹی وی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان نے دس برس قبل باغی ٹی وی کا آغاز کیا جس کا سفر اب بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے
اردو ۔انگلش اور پشتو تین زبانوں میں باغی ٹی وی کی نشریات چل رہی ہیں جبکہ جابز پورٹل بھی ہے جس میں روزانہ کی ملازمتوں کے اشتہار شائع کیے جاتے ہیں
باغی ٹی وی کا یوٹیوب چینل دنیا بھر میں مقبول ہے ۔ہر سال رمضان المبارک میں باغی ٹی وی یوٹیوب چینل پر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے نماز تراویح لائیو نشر کی جاتی ہیں۔ حال ہی میں تحریک لبیک کے احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومت کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود باغی ٹی وی نے کوریج جاری رکھی ۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی کوریج کی ویڈیو باغی ٹی وی کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ بھی کروائی گئی ہیں ۔تحریک لبیک کی کوریج کی وجہ سے باغی ٹی وی ٹویٹر کا بلیو ٹک بھی ختم کروایا گیا ہے
باغی ٹی وی نام کی مناسبت سے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں ظلم جبر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔ ریاست پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کو باغی ٹی وی صحافتی میدان میں ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار نے بھی باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کی بلکہ درجنوں بار مودی سرکار کے زیر اثر ہیکرز کی جانب سے باغی ٹی وی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی ناکام کوشش بھی کی گئی