پارلیمانی اراکین کی بغیر ایس او پیز کے شادی کی تقریب میں شرکت کی باغی ٹی وی کی خبر پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا

0
42

باغی ٹی وی کی نشاندہی پرمظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد کرنے پردولہا کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ولیمہ کی تقریب میں تقریب میں پیپلزپارٹی کے ممبرقومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی علمدار عباس قریشی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی.مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں سابق یونین ناظم کے بیٹے کی شادی کا بڑا اجتماع منعقدکیا گیا تھا اور اجتماع میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی پیپلزپارٹی کے ممبرقومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے بھی شرکت کی تھی،تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عام شہریوں بھی شریک ہوئے.باغی ٹی وی کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں دولہا محمد صہیب کے خلاف حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی اورتقریب کے ذریعے وائرس کے پھیلاو کا سبب بننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق دولہا کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلدازجلد دولہا محمدصہیب کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Leave a reply