آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) اور باغی ٹی وی کے زیر اہتمام شان پاکستان تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،

14 اگست کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی استحکام پاکستان و شان پاکستان ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں مقابلے کے تین بہترین تحریروں کے شرکا کو ایوارڈ دیئے جائیں گے ، جبکہ دس شرکا کو اپووا کے اگلے سیمینار میں جلد ایوار ڈ دیئے جائیں گے، تحریری مقابلے میں حصہ لینے والے باقی شرکاء کو سرٹفکیٹ جاری کئے جائیں‌گے

14 اگست کو مونا نقوی، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی، ظفر اقبال ظفر کو بہترین تحریروں پر شان پاکستان ایوارڈ دیا جائے گا

دیگر 10 شرکا مریم محمود اقبال، ڈاکٹرادیب عبدالغنی شکیل، دانیال حسن چغتائی، گلزارحسین چوہان،زین جٹ (پنجابی تحریر)،عبدالحفیظ شاہد،قرۃ العین خالد،ماریہ خان،امجد اقبال،شبانہ رضوی کو اپووا کے اگلے پروگرام میں جلد ایوارڈ دیئے جائیں گے

تحریریں مقابلے میں‌ٹوٹل 75 تحریریں موصول ہوئیں جن میں سے کچھ الفاظ کی کمی اور موضوع سے متعلقہ نہ ہونے کی وجہ سے مقابلے میں شامل نہ ہو سکیں، شان پاکستان ایوارڈ کے لیے تین تحریروں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم زیادہ تحریریں اور بہترین تحریریں موصول ہونےپر فیصلہ کیا گیا کہ مزید 10 بہترین تحریروں کے حامل افراد کو بھی ایوارڈ جلد دیا جائے گا.جبکہ باقی شرکا کو سرٹفکیٹ دیئے جائیں گے.

Shares: