باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس کا حملہ کھلی دہشت گردی،کاروائی نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے،ریلوے لیبر یونین کا اعلان
باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس کا حملہ کھلی دہشت گردی،کاروائی نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے،ریلوے لیبر یونین کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی اور حملے پر ریلوے لیبر یونین نے احتجاج کیا ہے
ریلوے لیبر یونین کے مرکزی صدر عنایت علی گجر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ ریلوے کے مزدور بیان ریکارڈ کروا رہے ہین کہ باغی ٹی وی جو مزدوروں کی آواز ہے اور ہماری آواز ایوانوں تک پہنچاتا ہے،ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
عنایت علی گجر کا مزید کہنا تھا کہ یہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، ورنہ ریلوے مزدور سڑکوں پر نکلیں گے اور احتجاج کریں گے پھر حالات کہ ذمہ داری حکومت پر ہو گی، پنجاب پولیس دیشت گردی کر رہی ہے، جن اہلکاروں نے باغی ٹی وی پر حملہ کیا آئی جی پنجاب فوری ایکشن لیں اور انکے خلاف کاروائی کریں
باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس کا حملہ کھلی دہشت گردی۔ ریلوے یونین کے صدر عنایت علی گجر کی مذمت#BaaghiTV #PunjabPolice @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/rYKfT6Ez7l
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 22, 2020
عنایت علی گجر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے بغیر کوئی ملک، ادارہ ترقی نہین کر سکتا، صحافت ملک کا ستون ہے،باغی ٹی وی کی ٹیم پر پولیس کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے.ہم شدید مذمت کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں
واضح رہے کہ پنجاب پولیس میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، عوام کی آوازکو اعلیٰ حکام تک پہنچانے سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس صحافیوں کی دشمن بن گئی ، لاہور میں باغی ٹی وی کی ٹیم کو حقیقت دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس کے غضب کا شکار ہونا پڑا
باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور شہر کے وسط میں ایک موقع پرجب باغی ٹی وی کی ٹیم عوام کے مسائل جاننے کےلیے شہریوں کے پاس پہنچی تو اس دوران پنجاب پولیس کے ٹریفک سے وابستہ وارڈن اہلکاروں نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ رپورٹنگ ٹیم پرحملہ کردیا
ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس اہلکاروں نے رپورٹنگ ٹیم سے کیمرے چھیننے کی کوشش بھی کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باغی ٹی وی ٹیم کے رپورٹراورکیمرہ مین اس دوران پولیس اہلکاروں کو نہ الجھنے کی درخواست بھی کرتے رہے لیکن پولیس والوں نے اپنی وردی کی آڑمیں تشدد کا بازار گرم رکھا ، یہ بھی یاد رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی باغی ٹی وی ٹیم پرپولیس اہلکاروں کی طرف سے حملہ ہوچکا ہے
باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ