سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر محمد حیات اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان صفدر علی ولد احمد خان قوم رانجھا سکنہ چک نمبر19جنوبی سرگودھا اور محمد ارشد ولد محمد اکرم سکنہ محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے گذشتہ سال تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں مختلف وارداتوں کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زورپر مٹیلہ کے رہائشی فرخ جاوید ولد اللہ یار سے موبائل فون اور نقدی جبکہ محسن رضا ولد غلام مصطفی سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.