خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سے جہاں اینٹی کرپشن سرگودھا کی سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں . جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے جھال چکیاں پر واقع پانچ کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری زمین با اثر قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی ہے . با اثر ناجائز قابضین نے پانچ کروڑ روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ کر کے موٹر شو روم اور دیگر کمرشل تعمیرات کر رکھیں تھیں . جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحصیلدار راجہ لیاقت کے ہمراہ کارروائی کر کے ناجائز تعمیرات مسمار کر دیں اور رقبے کا قبضہ حاصل کر کے محکمہ مال کی تحویل میں دے دیا ہے . اس دوران موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نے بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان کی ہدایات کی روشنی میں ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ہے اور سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے .

سرگودھا کی سرکاری رقبہ پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں
Shares:







