بھیرہ گندم کی سرکاری مرکز خرید پر فروخت

0
39

بھیرہ گندم کی سرکاری مرکز خرید پر فروخت میں کسانوں کی عدم دلچسپی کے باعث مقررہ اہداف پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے اور اب تک صرف 42 فیصد گندم خریدی جا سکی ہے اور مقرر ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ مال کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور اس نے زمینداروں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل کی زیر صدارت محکمہ مال کے اہلکاروں کے اجلاس میں سرکاری ہدف پورا کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کی گئی کہ گندم سرکاری مرکز خرید لے آئیں ورنہ اسے ضبط کر لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل اور تحصیلدار عبدالوکیل ہمایوں بیگ نے چک صاحب خان کے افضل کے ڈیرہ سے 170 گٹو اور چک 6 ایم ایل کے اڑھتی عبدالغنی سے 226 گٹو گندم برآمد کر لیے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

Leave a reply