باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی قابل مذمت،میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ،چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل
باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی قابل مذمت،میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ،چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تاجدار ختم نبوت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار،چیئرمین ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوکیٹ نے باغی ٹی وی ٹیم پر ٹریفک پولیس حملے کی شدید مذمت کی ہے
باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی کی ٹیم پر ٹریفک پولیس نے جو بد تمیزی کی ہے اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور ٹریفک پولیس کے حوالہ سے ویسے بھی شکایت زبان زد عام ہیں کہ عوام ان سے بہت تنگ آئے ہوئے ہیں
میاں اشرف عاصمی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے، اصلاح احوال کے حوالہ سے میڈیا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹرز اور ٹیم کے ساتھ جو ٹریفک پولیس نے بدتمیزی کی اس کی پرزور مذمت اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں.
واضح رہے کہ پنجاب پولیس میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، عوام کی آوازکو اعلیٰ حکام تک پہنچانے سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس صحافیوں کی دشمن بن گئی ، لاہور میں باغی ٹی وی کی ٹیم کو حقیقت دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس کے غضب کا شکار ہونا پڑا
باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ
باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور شہر کے وسط میں ایک موقع پرجب باغی ٹی وی کی ٹیم عوام کے مسائل جاننے کےلیے شہریوں کے پاس پہنچی تو اس دوران پنجاب پولیس کے ٹریفک سے وابستہ وارڈن اہلکاروں نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ رپورٹنگ ٹیم پرحملہ کردیا
باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش اورگالیاں
ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس اہلکاروں نے رپورٹنگ ٹیم سے کیمرے چھیننے کی کوشش بھی کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ باغی ٹی وی ٹیم کے رپورٹراورکیمرہ مین اس دوران پولیس اہلکاروں کو نہ الجھنے کی درخواست بھی کرتے رہے لیکن پولیس والوں نے اپنی وردی کی آڑمیں تشدد کا بازار گرم رکھا ، یہ بھی یاد رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی باغی ٹی وی ٹیم پرپولیس اہلکاروں کی طرف سے حملہ ہوچکا ہے