وزیر آباد: پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی واقعات میں کمی نا آ سکی، وزیرآباد میں درندہ صفت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-
باغی ٹی وی : پولیس نے ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی،میرا خاوند کئی ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نشہ آور شربت پلا کر بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھاطبیعت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو وہاں اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔
تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے سے معصوم بچی کا جسم جھلس گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیامعصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-