قصور
باپ کو آگ لگانے والے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں انسانیت سوز واقعہ میں والد کو آگ لگانے والا درندہ صفت بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا
ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو حراست میں لے لیا
شاہ عنایت کالونی کھارا روڈ قصور کے رہائشی ملزم خالد نے گزشتہ دن نشہ کے لئے والد امین سے رقم مانگی تاہم انکار پر باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑوں کو آگ لگا دی
اس واقعہ میں ملزم کا والد امین بری طرح جھلس گیا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پولیس نے امین کے داماد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے مطابق ملزم نفسیاتی اور ذہنی مریض ہے تاہم اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی