وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

رابطے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ بالخصوص بالائی علاقوں میں تمام صوبائی حکومتوں سے قریبی رابطے میں رہیں اور ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے سے مربوط رابطے میں رہیں اور متوقع خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں کو موسمی خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے موبائل فون پیغامات کے ذریعے وارننگ جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

Shares: