حاصل پور میں بہت ہی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے بااثر ملزمان کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ملزمان نے مقتول محمد عمران کو اپنے ڈیرے پر کئی گھنٹوں تک رسیوں سے جکڑے رکھا اور تشدد کرتے رہے
حاصل پور کے نواحی علاقہ تھانہ صدر کی حدود چک 186 مراد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما گئی اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول محمد عمران کو کیسے ملزمان نے رسیوں میں جکڑا ہوا ہے، ملزمان اصغر ،ظفر اور علی نے مبینہ طور پر اپنی ہی عدالت لگالی ملزمان نے راستے میں جاتے ہوئے روک کر محمد عمران اور فدا حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان تشدد کرنے کے بعد مقتول محمد عمران کو اپنے ڈیرے پر لے گئے اور کئی گھنٹوں تک اسے رسیوں میں جکڑے رکھا.
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1827284179626738074
اس واقعہ کے بعد محمد عمران کے اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت محمد عمران کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی مقتول محمد عمران جان کی بازی ہار گیا محمد عمران کے اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،
رپورٹ. محمد زبیر قصوری
اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی
اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری
رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج
کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل
پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک