ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق بابا گورونانک دیوجی کے551ویں جنم دن کی تقریبات جاری،دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے لیے کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین اور فول پروف انتظامات مہیا کئے جارہے ہیں، نگر کیرتن کے جلوس کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے بابا گرونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے مزید کہاکہ آنےو الے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور مہمانوں کا خیال رکھنا ہم سب کاقومی فرض ہے انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ٹریفک کے بہاﺅ کو مزید بہتر بنایاجائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات بلا تعطل فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سیکورٹی میں سچاسودا بھجوایا جارہا ہے جوکہ یاترا کے بعد رات کو واپس ننکانہ صاحب پہنچیںگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی پر مامور محکمہ پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ گوردوارہ جات کے اند ر داخلے کے لیے حفاظتی ماسک اورٹمپریچر چیک کئے بغیر ہرگز اجازت نہ دی جائے کو ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

Shares: