باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسز کے آغاز کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کی۔اجلاس میں وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل،سی ای او ایجوکیشن احسن فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد،ایکسین بلڈنگز سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔وائس چانسلر بابا گورونانک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اس موقع پر بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسز کے آغاز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے،عنقریب دانش سکول سسٹم میں بابا گورونانک یونیورسٹی کی کلاسسزکا آغاز کیا جارہاہے جس کے لیے متعلقہ محکمہ جات صفائی ستھرائی،رنگ و روغن ودیگر انتظامات بروقت مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں

Shares: