رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اکاؤنٹس ”اڈیالہ کی بلی“ اور ”بابا کوڈا“ دراصل علیمہ خان کے بیٹے چلا رہے تھے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کے اندر تکبر آسمان کو چھو رہا تھا، اس کے بعد سے پارٹی میں کوئی نیا فرد شامل نہیں ہوا، بلکہ مسلسل لوگ نکالے جاتے رہے۔ ان کے مطابق پارٹی کے اندر لسانی تقسیم بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی کی ”گالم گلوچ بریگیڈ“ سے شدید تکلیف ہے، جس نے سب کو دشمن بنا دیا ہے۔ ”اسٹیبلشمنٹ کے غصے کا حال کیا ہوگا؟ کیا اس گالم گلوچ سے کچھ حاصل ہوا؟“
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اب یہ عناصر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن پارٹی قیادت نے کبھی انہیں ڈس اون نہیں کیا۔ ان کے مطابق ”یہ سب پارٹی کے چند لوگ کروا رہے ہیں اور ان کی عقل پر ماتم کیا جا سکتا ہے۔پارٹی رکنیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا میری پارٹی چھوڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں، مگر مجھے تو پہلے ہی پارٹی نے نکال رکھا ہے۔ جب بھی کوئی فیصلہ کروں گا ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا، فی الحال چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔
اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات
طاقت ور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں،مصدق ملک
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان
آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،میئر کراچی