قصور
حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268ویں عرس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

تفصیلات کے مطابق قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے مزار پر حاضری دی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ڈی پی او قصور کے مطابق زائرین کو احاطہ دربار میں داخلے کے لیے تحصیلدار چوک والا گیٹ استعمال کرنا ہوگا جبکہ ایگزٹ کے لیے ریلوے روڈ گیٹ مختص کیا گیا ہے۔ دربار کے احاطہ میں 120 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے سکیورٹی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا ہے

عرس کے موقع پر 2 ہزار پولیس اہلکار تین شفٹوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ زائرین کی چیکنگ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے کی جائے گی جبکہ مزار میں داخلے کے لیے تین لیئر پر مشتمل سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ دربار کے گردونواح کو 25 پکٹس کے ذریعے کارڈن آف کیا گیا ہے اور احاطہ کو جدید آلات سے سرچ اینڈ سویپ جبکہ اطراف کو سنیفر ڈاگز سے چیک کیا گیا ہے۔ شہر بھر کی مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

زائرین کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے 8 مقامات مخصوص کیے گئے ہیں جن پر پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب ہیں۔ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو کامیاب بنانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں

Shares: