پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی آج کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ ماہرین میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں چمپئینز ٹرافی کھیلی جا رہی ہے جبکہ بھارت کے میچ دبئی منتقل کیے گئے اسی حوالے سے ممتاز صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر اعظم چمپئینز ٹرافی کے اہم میچ میں نہیں کھیلتے تو پاکستان یقینی طور پر بھارت کو حیران کر دے گا۔ میرا خیال ہے کہ ان کی موجودگی خود ہی سب کے لیے حوصلہ شکن ہے، بشمول تماشائیوں کے۔”انکا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ بابر اعظم سر درد اور زکام کی شکایت کر رہے ہیں اور ایک رپورٹر کے مطابق وہ گزشتہ روز ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے لیے بھی نہیں آئے۔ اگر یہ سچ ہے تو آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں کھیل رہے، میں کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا۔”انکا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم آج کے میچ میں شرکت نہ بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کیمپ سے متضاد خبریں آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اب تک کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر بابر اعظم میچ سے باہر ہو گئے تو ٹیم کی بیٹنگ لائن پر بڑا دباؤ آ سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ سے ہی انتہائی اہم اور سنسنی خیز ہوتا ہے۔ شائقین اور ماہرین کو اب پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے کہ آیا بابر اعظم میدان میں اتریں گے یا نہیں۔