بابر اعظم ہی کپتان رہے گا،یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی،شاہین شاہ آفریدی

0
53
ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

انگلینڈ کے خلاف تین میچوں میں بدترین شکست کے بعد کپتان بابراعظم کی حمایت میں قومی ٹیم کے کھلڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور حارث روؤف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : کراچی ٹیسٹ جیت کر انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا، جس کے بعد تجزیہ کاروں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ بابراعظم کی جگہ کسی اور کو کپتان نامزد کیا جائے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم کی سپورٹ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بابر اعظم کی سپورٹ کے حوالے سے ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا-


حارث رؤف نے کپتان بار اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’بابراعظم ہمارے کپتان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے‘‘-

اسی طرح شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابراعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اورپہچان ہے، وہ ہمارا کپتان ہے اور رہےگا، شاہین نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر کے علاوہ کچھ اور سوچنا بھی منع ہے-
https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1605234846070378496?s=20&t=lLLyWSir5CbcR3hruy0DJQ
شاہین شاہ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں ،یہی ٹیم ہمیں جتائے گی ،کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی-

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے ویٹ اور میڈیکل پلاننگ کے ساتھ ری ہیب کررہا ہوں۔ اگلے ہفتے سے بالنگ کا آغاز کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مثبت سوچنا ہوتا ہےٹیم جیتتی بھی ہے اور ہارتی بھی، ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے ہمارا 2021 اور 2022 کا سال کافی اچھا گزرا ہے ہم نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کو ہرایا ہے۔ ہماری اسی ٹیم نے اوپننگ میں دو دو سو کا ہدف حاصل کیا بیس وکٹیں بھی لی۔

ان کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی ٹیم پر مشکل وقت آجاتا ہے۔ پلئیرز ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اچھا پرفارم کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ فینز چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جیتیں اس وقت ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے یہی پلئیرز فٹ ہوں گے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں مقامی پلئیرز جتنے اچھے ہوں گے اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہیری بروک اگر دستیاب ہوئے تو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا سکندر رضا، لائم ڈوسن اور جارڈن کوک بھی اچھے کھلاڑی ہیں فینز کو مزہ آئے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگوں کو میری شادی کی تاریخ کا بھی پتا ہے ابھی نکاح کی حتمی تاریخ مجھے بھی معلوم نہیں جب بھی نکاح ہوگا تو میں ضرور سب کو بتاوں گا-

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ٹوئٹر پر کئی شائقین کرکٹ نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ ٹیم منجمنٹ، چیئرمین پی سی بی کریں گے یا کھلاڑی؟۔

Leave a reply