بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

0
603
mubasher lucman

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بابراعظم کے حوالہ سے ویڈیو میں میں نے جو بات کی اور لوگ جو سمجھ رہے ہیں اس میں آسمان زمین کا فرق ہے

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو جس کو ہر آدمی کوٹ کر رہا ہے، میں جاہل لوگوں کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا،انہوں نے میری ویڈیو نہیں دیکھی، میں نے یہ بات کی کہ بابراعظم کو بھائی نے گاڑی گفٹ کی اور اس کی فیملی نے ویڈیو بھی اپلوڈ کی، اب مجھے بابر اعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن نہیں پتہ چل رہا، مجھے وہ بتا دیں تا کہ میں چپ ہو جاؤں، اگر بابراعظم کے بھائی کی اتنی آمدن ہے کہ وہ آٹھ کروڑ یا چار پانچ کروڑ کی گاڑی گفٹ کر سکتا ہے اور وہ ڈیکلیئرڈ ہے تو پھر میرا اور آپکا بات کرنا نہیں بنتا لیکن اگربابر نے ہی اسکو پیسے دیئے،اور بھائی نے گفٹ کا نام دے دیا، بابر کے ٹیکس ریٹرن میں بھی نہیں اور بھائی کے بھی،میری کہی ہوئی بات کیا ہے، لوگوں کی سمجھی ہوئی بات کیا ہے،دونوں میں آسمان زمین کا فرق ہے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا اور کہا تھا کہ انکو مار پڑے گی اور یہ یہ ہو گا،یہ سپر ایٹ میں نہیں جائیں گے

محسن نقوی کرکٹ کو نہیں سمجھتے اس لیے انہیں عہدہ نہیں رکھنا چاہیے،مبشر لقمان
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کو نہیں سمجھتے اس لیے انہیں یہ عہدہ نہیں رکھنا چاہیے،کرکٹرز نے امریکہ میں ایک ایک تصویر کے کئی ڈالرز لیے ہیں تو کیا وہ ظاہر بھی کریں گے، کل سلمان بٹ نے جی این این پرمیرے متعلق بات کی ،سلمان بٹ میں ہمت ہوتی ،واقعی وہ کسی کا نمک حلال ہوتا یا نمک حلالی کی ہوتی،توبتاتا لوگوں کو،میرے آگے قرآن اٹھا کر اس نے کہاتھا کہ اس نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی ہے.اور کل وہ ڈیفنڈ کر رہا ہے اسکو، چور کیا کرے گا، دوسری کی چوری نہیں ڈیفنڈ نہیں کرے گا،محسن نقوی کو کرکٹ کا نہیں پتہ،جو کرکٹ کو سمجھتا ہو،ظہیر عباس،ماجد خان، صادق محمد کی طرز کی لوگ جو کرکٹ اور منیجمنٹ کو سمجھتے ہوں ایسے لوگ چیئرمین پی سی بی ہونے چاہئے، محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں، چار پانچ انکے چینل ہیں اور بھی انکے بزنس ہیں تو ایسے میں سارے کام مشکل ہوتے ہیں.

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply