بابر اعظم نے قومی ٹیم میں گروہ بندی کے بارے کھل کر بتا دیا
باغی ٹی وی :،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی شروعات کریں،ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں ،کوشش ہوتی ہے ذمے داری لوں اور اسی ذمے داری کےساتھ کھیلتا ہوں.فیصلہ مجھے کرنا ہے لیکن مشاورت کروں گا.
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ بولرزنے اچھی کارکردگی دکھائی، انہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے.تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں.چیلنجزکاہمیشہ سامنا ہوتاہے،بیرون ملک کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے.بیرون ملک ہم اچھا کھیلتے آرہے ہیں،انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی..مکی آرتھرکے دیےہوئےاعتمادکی وجہ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس رہی.
ادھر وکٹ کیپر کامران اکمل کے فٹنس مسائل تاحال جاری ہیں. کامران اکمل مکمل فٹ نہ ہوسکے . قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے
کامران اکمل پی ایس ایل کے میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے .کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر علی شان کو چوتھے مرحلے کا میچ کھلایا جائے گا.کامران اکمل کا سری لنکن لیگ سے بھی معاہدہ ہے
آئندہ ہفتے کامران اکمل کی سری لنکا روانگی متوقع ہے .سری لنکا جانے کی صورت میں کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے.قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جبکہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی.
پی ایس ایل 5 میں ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.