بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے کوہلی کے لیے اس لیے پیغام دیا کہ کچھ سپورٹ ہو جائے ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے، اس نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ویرات کوہلی کو علم ہے کہ ان چیزوں سے کیسے نکلنا ہے، وقت ضرور لگتا ہے لیکن جتنا سپورٹ کریں گے اتنا اچھا ہے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز سے متعلق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کا بہت جوش دیکھا، امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

بابر اعطم کا کہنا تھا کہ مجھے گال کا گراؤنڈ بہت پسند ہے، سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی، ہم کافی عرصے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں لیکن ہمارا ہوم ورک مکمل ہےیاسر شاہ کا کم بیک ہوا ہے، انہوں نے واپسی کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔


دوسری جانب بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان دنوں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں جس وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments are closed.