بابر اعظم نے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

babar

بابر اعظم تینوں کرکٹ کی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے،بابراعظم نے کہا کہ بطور کھلاڈی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی. ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا،بابراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں ،کرکٹ میں بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے

بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارف ثاقب ورک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنانے والے کپتان نے استعفی دے کر تمام مافیا کو امتحان میں ڈال دیا ہے حالانکہ پی سی بی نے بابراعظم کو دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنے کے لیے کہا تھا جس اعتماد پر انھوں نے شکریہ بھی ادا کیا ہے !!

ذیشان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیا مہم کامیاب ہوگیا، بابراعظم کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے سرفراز احمد اور اب بابر اعظم یہ سب ہمارے سابق کرکٹر کی وجہ سے ہوا ہے اور جن لوگوں نے ایجنڈا چلا ہوا تھا جب تک چیئرمین میرٹ پر نہیں آے گا کوئی بھی کپتان ریگولر کپتانی نہیں کر سکتا ،بابر اعظم اللّه آپکو بہت عزت دے گا انشااللہ

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چیئرمین پی سی بی سے ملنے پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بابر اعظم کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز لے گئے،اس سے پہلے بابر اعظم ملاقات کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے،پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بابراعظم کی گاڑی میں ان کے ساتھ این سی اے سے نکلے،ذکااشرف اور بابر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہو گئے، بابر اعظم کےساتھ سی او او سلمان نصیر بھی تھے،

کپتان بابر اعظم کی چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات ہوئی،ذرائع پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتا دیا گیا،اور کہا گیا کہ ریڈ بال فارمیٹ میں آپ کپتانی جاری رکھ سکتے ہیں،میٹنگ میں کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،میٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،بابراعظم نے نے ذکاء اشرف کو ناقص کارکردگی بارے اپنی رپورٹ پیش کی،بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا،بابراعظم نے کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا،جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنے،بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ذکاء اشرف کے ساتھ میٹنگ بڑے خواشگوار ماحول میں ہوئی ،چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم کی خدمات کو سراہا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات ہوئی،چیئرمین ذکاء اشرف نے کوچز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کر دیا ،ذکا اشرف نے کوچز کو پیغام دیا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں ،ہو سکتا ہے کہ ہمیں آسٹریلیا کے دورے پر نیا اسٹاف مقرر کرنا پڑے ،یہ بھی ممکن ہے کہ آپ لوگوں سے پی سی بی کوئی اور کام لے لے،اگلے ایک دو روز میں سب کو فیصلہ سنا دیا جائے گا

بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

Comments are closed.