قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی شادی کروا کر شادی کریں گے-
باغی ٹی وی: نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھاکہ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا-
قومی کرکٹر نے کہا کہ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا،والدین کی دعائیں بھی ہیں، ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔
بابر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہےانسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے-
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیاں ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ شاید بابراعظم بھی جلد نکاح کرلیں۔