پاکستان کے سابق کپتان اور ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں۔
دائیں ہاتھ کے اسٹار بیٹر نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ بابر اعظم نے ڈبلیو ٹی سی کے 37 میچز میں 47.95 کی اوسط سے 3021 رنز بنا لیے ہیں۔ ایشیا میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر بھارتی کپتان شبمن گل کا ہے، جنہوں نے 39 میچز میں 2826 رنز اسکور کیے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی میں مجموعی طور پر بابر اعظم رنز کے اعتبار سے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ اسکور کا ریکارڈ سابق انگلش کپتان جو روٹ کے پاس ہے، جنہوں نے 69 میچز میں 6080 رنز بنا رکھے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، تیسرے پر مارنوس لبوشین، چوتھے پر انگلینڈ کے موجودہ کپتان بین اسٹوکس، پانچویں پر ٹریوس ہیڈ، چھٹے پر عثمان خواجہ اور ساتویں نمبر پر زیک کرالی موجود ہیں۔
سرحد کو خودمختار ریاست کی طرح ٹریٹ، امیگریشن لازمی ہونی چاہیے،خواجہ آصف
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی لگ گئی
یحییٰ سنوار کی تحریر شدہ حملے کی منصوبہ بندی کی دستاویز برآمد،اسرائیل کا نیا دعویٰ
وزیرِ اعظم کل امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر روانہ ہوں گے