کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کو اس ایونٹ کو انجوائےکرنا چاہیے۔
باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کےبعد آئی سی سی کامیگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں پاکستان کر کٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فا ئدہ نہ ہونے دیں
محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے،خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سےمیچ کامیاب ہو ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں ، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی بیشی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی ، حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے ، حارث رؤف نے بولنگ بھی کی،جم بھی کررہا ہے وہ فٹ ہوچکا ہے۔
دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی
کپتان نے کہا کہ ٹیم کے 15کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں ، میں صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کےلیے آتا ہوں، ہم سینئر پلیئر ہیں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اوپن نہیں کرے گا، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہی پاکستان کی جانب سے اوپن کریں۔
ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری
قومی کرکٹر نے کہا کہ ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں، کھلاڑی کے سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، دراصل پاکستان کو مڈل آڈر میں بہتر کمبینیشن کی ضرورت ہے،ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،فیصلے کنڈیشنز دیکھ کر کیے جاتے ہیں، شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، یہ تاثر درست ہے کہ پاکستان ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کسی وقت بھی کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی 2017 والی تاریخ دہرائے گی۔
حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ہمیں نیوزی لینڈ سے زیادہ اچھا کھیلنا ہوگا، ہر کھلاڑی پُرامید ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کو ٹائٹل مل جائے، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہےہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم