باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عید سے دو دن قبل میں نے ایک چینل جوائن کیا ٹیلن نیوز، وہاں میں دفتر گیا ہوا تھا باہر نکل رہا تھا تو کچھ خواجہ سرا ملے اور انہوں نےکہا کہ مبشر صاحب ہم استقبال کی تیاری کر رہے ہیں، بتائیں کب آنا ہے، جس پرمیں نے پوچھا کہ کس کا استقبال، تو انہوں نے کہا بابر اعظم کا استقبال،اور پاکستانی ٹیم کا استقبال،ہم نے جس طرح کا استقبال کرنا وہ پھر دنیا دیکھے گی،مجھے ایک بار شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ،ایک شی میل کو ان سے شکایت تھی میں نے اسکا انٹرویو کیاتھا،جس پر شیخ رشید احمد نے بڑا گلہ کیا ،اور کہا کہ خواجہ سرا بڑے خطرناک ہوتے ہیں یہ گالیاں عورتوں والی نکالتے ہیں لیکن ہاتھ انکے مردوں والے ہوتے ہیں، اب مجھے شیخ رشید کی بات سمجھ آئی کہ وہ خواجہ سرا کس طرح کا بابراعظم کا استقبال کرنا چاہتے ہیں،انکو بھی پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کیسی ہے
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کے کچھ لوگ پاکستان پہنچ گئے،جو رہ گئے وہ کچھ دن تک آئیں گے، وہ الگ الگ آ رہے تا کہ عوام سے چھپا جا سکے، اب مختلف انکشافات ہو رہے ہیں،چڑیل بھی آج کل بڑی ایکٹو ہے، اس نے بتایاکہ بابر اعظم اور بکیوں کا تعلق ہے ، میں نے پوچھا کیا تعلق ہے؟ تو کہا گیا کہ وہاب ریاض کاباپ کون ہے؟ عمر اکمل کا سسر کون ہے؟ وسیم اکرم کا بھائی کون ہے، کیا ان سب کو جانتے نہیں،انضمام کس کے لئے کام کرتا ہے،سایا کارپوریشن نے کیسے بلیک میل کیا سب کو، چھمک چھلو جو نئی وارداتی ہے اس بارے اظہر محمود ہی بتا سکتا ہے کہ وہ کہاں سے ملی تھی، مشتاق صاحب کی فگر ہیں، میں نے کہا مشی، وہ تو بڑے اچھے آدمی ہیں، داڑھی رکھی ہوئی میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پہلے نماز پڑھوں گا پھر کافی پیوں گا، چڑیل نے کہا میرا منہ نہ کھلوائیں ان کے کرتوت کچھ اور ہیں،یہ سایا کارپوریشن کا مین ریکروٹر تھا جو اچھا کھیلتا وہ سایا والوں کے ساتھ سائن کروا لیتا، آئی پی ایل ہو ،پی ایس ایل ہو یا کہیں بھی کوئی کرکٹ ہو،سٹہ ہو گا، آئی سی سی میں بھی سٹہ ہوتا ہے، جب لوگ سوچتے ہیں کہ میری تو ایک سال یا کچھ عرصہ کرکٹ رہ گئی تو وہ ایسی ٹیم سے ہار جاتی جو نکمی ترین ہوتی، اب کوئی سوچ سکتا تھا کہ پاکستان افغانستان سے ہار جائے گا؟بکیز نے اسکا ریٹ لگایاہوا ہے ،یعنی افغانستان پر بیٹ کی تو آپ کروڑ پتی، ابھی ہمیں کیا پتہ کون کون بک میں ہے، کوئی سوچ سکتا ہے کہ نیدرلینڈ،آئرلینڈ سے پاکستان ہار سکتا ہے، یہ ورلڈ چیمپیئن ٹیم ہے، کوئی سوچ سکتا ہے کہ امریکا سے میچ ہار جائیں گے جو اپنا پہلا میچ کھیلے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تھوڑا دن پہلے بابر اعظم کی نئی ای ٹرون گاڑی آ گئی،بابر اعظم نے کہا بھائی نے گفٹ کی، کل سے میں لگا ہوا تھا کہ اسکا بھائی کرتا کیا ہے کہ سات آٹھ کروڑ کی گاڑی گفٹ کر رہا ہے، پتہ چلا کہ ٹھینگا کرتا ہے، چڑیل نے کہا کہ میچ ہاریں گے تو گاڑی تو آئے گی ہی سہی، ڈی ایچ اے میں گھر ، آسٹریلیا میں پلاٹ نہیں آئیں گے تو کس کے آئیں گے، یہ سب کے بارے میں ہے، پاکستانی ٹیم میں کون کون بکی ہے، سب کو پتہ ہے، بورڈ کو بلیک میل کیا گیا،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بابر نے ہٹوایا، شاہین اکیلا تھوڑا ہے اسکے پیچھے شاہد آفریدی ہے، شاہین آفریدی کی انجری کے بعد واپسی ہوئی تو وہ صحیح پرفارم نہیں کر رہا تھا ، انہوں نے فوری کہا کہ محمد عامر کو لے آؤ، یہ وہی شاہین آفریدی ہے جو کہتا تھاکہ مر جاؤں گا محمد عامر کے ساتھ نہیں کھیلوں گا، لیکن اسے لایا گیا، محسن نقوی کو کہا گیا،محمد عامر کو واپس لائے اور پہلا اوور دیا، تا کہ شاہین آفریدی کو گالیاں نہ پڑیں کوئی اسکو برا بھلا نہ کہے، حارث رؤف کو دیکھ لیں،