بابراعظم جلد شادی کرنے والے ہیں،محمد رضوان

مجھے کرکٹر کہا جانا زیادہ پسند ہے، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے
sports

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم جلد شادی کرنے والے ہیں۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں، شادی کرنا اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے، شوہر اور بیوی کا رشتہ اللہ تعالیٰ نے بہت مقدس بنایا ہے،شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا اور بابر اعظم بھی جلد شادی کرنے والے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ بہت دوستی ہے، رات دیر تک کمرے میں رہتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مشورہ کرتے ہیں، کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن بابر اعظم اور میرے درمیان ایسا کچھ نہیں، کسی بھی وقت ہم دونوں ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں، بابر اعظم اور میں ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔

چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

محمد رضوان نے کہا کہ مجھے کرکٹر کہا جانا زیادہ پسند ہے، پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ٹرکوں پر لکھے شعروں سے خود کو اعتماد دیا ہے، ملتان سلطانز کے کوچ عبد الرحمان کو آج کل اعتماد حاصل کرنے کیلئے دیکھتا ہوں،عبد الرحمان نےبہت مشکلات دیکھی ہیں، انہیں خیبر پختونخوا کا کوچ بننے پر دھمکیاں بھی ملیں۔

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے بتایا کہ میری تعلیم زیادہ نہیں لیکن اسلامیہ کالج سے انٹر کیا تھا، مزید تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کرکٹ کی وجہ سے نہیں پڑھ پایا، کرکٹ کے ساتھ تعلیم ضروری ہے، مصباح الحق، محمد حفیظ اور شان مسعود مثال ہیں، پاکستان کے ایجوکیشنل سسٹم میں اسپورٹس اسکالر شپ ہونی چاہیے، دین اسلام ہر کام میں نمبر ون بننے کی تعلیم دیتا ہے، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ نمبر ون بننے کی کوشش کریں، اگر ہر نوجوان ایمانداری سے کام کرے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔

پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

Comments are closed.