ایشیا کپ میں بیٹرز کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
پروٹیز کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شمولیت کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کے بارے میں فیصلہ آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی، دوسرا 31 اکتوبر اور تیسرا یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ہائڈرو ڈپلومیسی یا ہائڈرو پولیٹکس؟،افغانستان میں پانی کے منصوبے، پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ