بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ پارٹنرشپ بنا کر تاریخ میں اپنا نام لکھوایا۔

کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن دونوں کے 180 رنز کے ناقابل شکست اسٹینڈ نے 1998ء میں سعید انور اور عامر سہیل کے قائم کردہ 101 رنز کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔سلیم الہی اور توفیق عمر نے 2002ء میں 77 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی جب کہ شان مسعود نے امام الحق کے ساتھ ملکر 2019ء میں پہلی وکٹ کیلئے 67 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی، 421 رنز خسارے کے ساتھ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔محمد رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 58 اور رضوان 46 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 19 ، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہ آسکے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، مپاکھا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔ ریان رکلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔ پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

نیلم منیر کے عروسی جوڑے کی قیمت مداحوں کو حیران کرگئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ خصوصی نشست

خیبر پختونخوا حکومت ناکام ،کرم ایجنسی کے لیے بھی فوج آگئی

سوشل میڈیا کا لالچی گدھ ،معید پیر زادہ

Shares: