باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو این او سی جاری کر دیا ہے جس کے تحت بابراعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے اور پی سی بی نے بابراعظم کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے شرکت سے چھوٹ دے دی ہے۔

دوسری جانب سمر سمیٹ نے بھی بابر اعظم کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے ، بلے بابراعظم کا کاؤنٹی سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ ہے اور بابراعظم سمر سیٹ کو دو ستمبر سے چار اکتوبر تک دستیاب ہوں گے

کپتان قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا سمرسیٹ کاونٹی سے معاہدہ طے ہو گیا،بابر اعظم دورہ انگلینڈ کے فوری بعد سمر سیٹ کاونٹی کو جوائن کریں گے،بابر اعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے،بابر اعظم لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آوٹ راونڈ کیلیےدستیاب ہوں گے

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت یہ سال کھیل کےلیےمختلف ہے،

کوشش ہے وہ کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم جیتے، بابر اعظم

Shares: