نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

0
56

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو بریت کی درخواست منظور اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد کر دی

خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نندی پور ریفرنس مٰیں عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بابر اعوان کی بریت کی درخواست منظور کر لی .احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فیصلہ سنایا.

مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

واضح رہے کہ نندی پور ریفرنس کے پانچوں ملزمان نے ٹرائل مکمل کرنے سے قبل بری کرنے کی استدعا کی تھی۔ ان میں بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور ڈاکٹر ریاض شامل ہیں،زشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپاور پروجیکٹ کیس کی سماعت کی،جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیس میں کتنے ملزمان ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس میں ملزمان 7 ہیں،بریت کی 5 درخواستیں دائرہیں،کیس میں 4 گواہوں کے بیان قلمبند ہوچکے ہیں۔جج نے استفسار کیا کہ شمائلہ عباس کیخلاف کیا الزام ہے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ پراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے، وزیراعظم،کابینہ کے احکامات کے باوجود پروجیکٹ میں تاخیرہوئی،منصوبے میں تاخیرسے 27 ارب روپے کانقصان ہوا،عدالت نے 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پردلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے

حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

11 مارچ کو نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، بابراعوان اور دیگر 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ پاکستان نے 2011 میں نندی پور کمیشن قائم کیا تھا، جس کا مقصد منصوبے میں تاخیر کی وجوہات معلوم کرنا تھا۔

فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

Leave a reply