پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر باسط علی نے کہا ہے کہ کوئی قومی کپتان بابر اعظم کو ہلکا نہ لے وہ اگلے میچ میں 100 رنز کرنے کی صلاحیت موجود ہے، نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایک کرکٹ شائق نے کپتان بابر اعظم کی ناکامی پر سوال کیا جس کے جواب میں سابق بیٹر باسط علی نے کچھ یوں جواب دیا۔ کہ بابر اعظم بہت ٹاپ کلاس کھلاڑی ہے کوئی اسے ہلکا لینے کی کوشش نہ کرے۔ بھارت کوئی چھوٹی ٹیم نہیں اس کے خلاف بابر نے 50 کیے تو اب وہ اگلے میچز میں 100 کرتا بھی نظر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اگلے میچز آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں سے ہیں اور یہ سب بچہ ٹیمیں نہیں بلکہ ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں اور ان کے خلاف قومی کپتان کے بلے سے رنز نکلیں گے اور وہ سنچریز بھی بنائیں گے۔

Shares: