پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،
ایک مقامی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لایا جائے گا۔ بورڈ سمجھتا ہے جس کا کام ہے اسی سے لیا جائے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بورڈ میں کرکٹرز زیادہ سے زیادہ آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سسٹم چلانے کےلیے کرکٹرز سے بہتر رائے کوئی  اور نہیں دے سکتا۔ چیئرمین مشاورت کر رہے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کیا ذمہ داریاں دی جائیں گی.انہوں نے کہا کہ چیئرمین سے سابق کرکٹرز کی ملاقات پر ابھی حتمی رائے سامنے نہیں آئی نظام بہتر کرنے کے لیے چیئرمین کھلاڑیوں سے بات کریں،عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کا نام لیا جارہا ہے لیکن چیف سلیکٹر کےلیے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ یونس خان کراچی اکیڈمی میں اچھا کام کر سکتے ہیں، وہ کراچی میں آزادانہ کام کریں۔
Shares:








