لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے وہ اچھا کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، فٹنس کیمپ بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم ہمیشہ فٹنس اور اسکلز پر توجہ دیتے ہیں۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی اہم پلیئر ان فٹ ہو تو اس کو مس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان فائٹر ہیں وہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہو جائیں گے۔ محمد رضوان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں تاکہ انہیں اعتماد ملے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا چوتھا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں تاہم کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں۔