میجر جنرل بابر افتخار آئی ایس پی آر کے ڈی جی بننے سے قبل کہاں تعینات تھے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوئے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے،
نئے ڈی جی آٗئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابرافتخار نےرائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی،میجر جنرل بابر افتخار نے این ڈی یو اسلام آبادسے گریجوایشن کی
میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی،نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں،
میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں. میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے. میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں.
میجر جنرل آصف غفور نے کی آئی ایس پی آر سے الوداعی ٹویٹ ،کیا کہا؟