بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی. شیخ رشید

بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی. شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بابری مسجد فیصلے سے مسلمانوں پر زمین تنگ ہوگئی،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں نہیں آیا ،مودی نے بابری مسجد فیصلے کے لیے آج کا دن منتخب کیا،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑے دل کے انسان ہیں،وزیراعظم نے انسانی بنیادوں پر نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے گیند نوازشریف کے کورٹ میں پھینک دی ہے،ڈیل کا الزام لگانے والوں کے ساتھ نہیں ہوں،کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،پہلے ہی کہاتھا قطر میں ایمبولینس تیارکھڑی ہے، کہات ھا نومبر،دسمبر اور جنوری کے دن اہم ہیں،

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کرتاپور راہداری کا منصوبہ تاریخ ساز کہلائے گا کرتاپور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی ،نواز شریف کو طبی نظریہ ضرورت کے تحت باہر بھجوایا جا رہا ہے ،3، 4 ماہ میں آصف زرداری کے تمام کیسز بھی پلی بارگین میں ختم ہو جائیں گے،آیندہ چند روز تک آصف زرداری کیطرف سے پیسے ملنا شروع ہو جائیں گے ،شہباز شریف بھی نواز شریف کیساتھ جائیں گے ، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں سلمان اور حمزہ ، شہباز شریف کی مجبوری ہیں

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ، خورشید شاہ ، حمزہ، سلمان کے کیسز انتہائی اہم ہیں ، پلی بارگین سے حل ہوں گے ،خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو معاملہ حکومت کے گلے پڑ جاتا،مریم نہیں جارہیں ، ان کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے ،دھرنا دینا جیل کی سزا کاٹنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے لاشوں کی سیاست ختم ہو گئی ، فضل الرحمان لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو جن پارٹیوں نے کیش کرانا تھا ، کرا لیا ،مولا نا فضل الرحمان غریب کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں

بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

Comments are closed.