بابوسر ٹاپ کے قریب کار اور وین کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بابو سر ٹاپ کے قریب گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا، اور حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، حادثے کا شکار ہونے والی ہائی روف میں سیاح سوار تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ساہیوال سے ہے۔ڈی ایس پی بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ میں مزید اموات کا حدشہ ہے، ریسکیو اہلکار اور مانسہرہ پولیس اور چلاس پولیسں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
سابق وزیراعلی خالد خورشید نے بابوسر کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی،سابق وزیراعلی نے بابوسر کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ سابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین