گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے قیامت ڈھا دی، جس کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق تھک بابوسر شاہراہ پر اچانک آنے والے سیلاب سے سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان کے مطابق سیلاب کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور اپٹک فائبر لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے رابطے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے باعث ہزاروں سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے، جبکہ درجنوں کو مقامی آبادی نے عارضی پناہ فراہم کی ہے۔ بابوسر شاہراہ پر پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور محفوظ راستے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

Shares: