بچہ بازیابی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، آئی جی بارے فیصلہ محفوظ
بچہ بازیابی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا، آئی جی بارے فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچہ بازیابی کیس میں آئی جی پنجاب کے بارے میں منفی ریمارکس ختم کرانے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی درخواست پر سماعت کی.
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئی جی پنجاب عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتے، عدالت کے طلب کرنے پر آئی جی پنجاب چھ فروری کو پندرہ منٹ میں ہائیکورٹ پہنچیے ،جسٹس طارق عباسی کے تحریری حکم میں دی گئی آبزرویشن حذف کی جائے ،
پولیس نے عدالت میں بتایا کہ بچے کو راجن پور کچے کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا.باپ پولیس کے ڈر سے بچے کو لیکر روپوش ہوگیا تھا.عدالت نے استفسار کیا کہ بچے کا والد کہاں ہے جس پر پولیس نے کہا کہ اس پر ایف آئی آر درج ہے وہ جیل میں ہے.
لاہور ہائی کورِٹ نے بچہ بازیابی کیس نمٹا دیا ،عدالتی حکم پر بچے کو بازیاب کروا کے پیش کر دیا گیا ،عدالت نے بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا
بچہ بازیاب نہ کروانے پر عدالت نے وزیراعلی پنجاب کو طلب کیا تھا ،عدالت نے کہا تھا کہ اگر بچہ بازیاب نہ ہوا تو وزیراعلی پیش ہو کر وضاحت دیں .