لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری ستار افغان نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ فخرِ افغان باچاخان بابا کی 37 ویں اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔
یہ تقریب ضلع خیبر کے مرکزی دفتر عوامی نیشنل پارٹی ڈی ٹور روڈ باڑہ میں سہ پہر 2 بجے منعقد ہوگی۔ ستار افغان نے کہا کہ یہ دن پختون اتحاد اور امن کے لیے جدوجہد کی یاد دہانی کا موقع ہے۔ انہوں نے پختون عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔
پریس کانفرنس میں تحصیل لنڈی کوتل کے جی ایس عبدالجبار آفریدی اور نیکی خیل یونٹ کے صدر اظہار آفریدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ باچاخان اور ولی خان کی قربانیاں پختون عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
29 جنوری کو دن 12 بجے لنڈی کوتل بازار کے باچاخان چوک سے روانگی کا انتظام کیا گیا ہے، اور شرکت کے لیے گاڑیوں کی مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔







