بچہ اغواء کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
قصور
تحصیل پتوکی میں خاتون 3 سالہ بچے کو اغواء کرکے لیجاتی رنگے ہاتھوں گرفتار،گروہ بچے اغواء کرکے فروخت کرتا ہے،ملزمہ کا اعتراف جرم
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل پتوکی میں
بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے
گزشتہ دن نامعلوم خاتون نے کاشف چوک پتوکی سے 3 سالہ بچے علی کو اغواء کیا اور فرار ہو گئی جس کی اہلیان علاقہ نے دیکھ لیا
واقعہ کی خبر پا کر اہلیان علاقہ نے ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
وقوعہ کی اطلاع پا کر فوری طور پہ پولیس پہنچی اور خاتون کو حراست میں لیا گیا جس نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے
چوکی انچارج سٹی پتوکی محمد امین نے ملزمہ کو حراست میں لے کر اس کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ترتیب دی ہیں اور کہا ہے کہ جلد پورے گروہ کو گرفتار کر لیا جائے گا