بچے خودمختار،میری تذلیل کی جارہی ہے، شہباز شریف

0
51

رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے اور عدالت میں کہا کہ میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں.

رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی پیش ہوئے. دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آ ئے اور عدالت میں کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی،میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں، جھوٹے مقدمات سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ وراثتی طور پر کاروبار ملا، رمضان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر نہیں .

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں خطا کار انسان ہوں عوامی عہدہ رکھتے ہوئےکبھی کوئی غلط کام نہیں کیا،سندھ سے سبسڈی ملنےکےبعد تمام میرے ارد گرد جمع ہو گئے کہ قیمت کم کرو ،میں نے کہا کہ مجھے استعفا دینا پڑاتو دوں گا مگر قیمت کم نہیں کروں گا ،میرے بچوں سمیت ملز مالکان کا اربوں کا نقصان ہوا، اللہ کوحاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کبھی کرپشن نہیں کی،میں نے گنےکے کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلیے قیمت کم نہیں کی ،

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا.

Leave a reply