لاہور:منڈی بہا الدین کے علاقے پھالیہ میں کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بچے کو آزاد کروایا،جبکہ پولیس لاہور نے اینٹی بیگنگ اسکواڈ کی کارروائی کے دوران ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایدھی ہومز کے حوالے کر دیا۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانےکی ویڈیو کا نوٹس لیا، جس پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گجرانولہ نے بچے کو زنجیروں سے آزاد کروا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق سوشل میڈیا پر منڈی بہا الدین کے علاقے پھالیہ میں کمسن بچے سے بھیک منگوانے کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دربار پر ملنگ کمسن بچے کو زنجیروں سے باندھ کر زبردستی بھیک منگوا رہا تھاچائلڈ پروٹیکشن بیورو گجرانولہ نے بچے کو آزاد کروا کر تحویل میں لے لیا ہے اور بچے کو زنجیروں سے باندھ کر بھیک منگوانے والے ملنگ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے کمسن بچےکو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کمسن بچوں پر کسی بھی استحصال، تشدد یا زیادتی کی اطلاع چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کریں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس لاہور نے اینٹی بیگنگ اسکواڈ کی کارروائی کے دوران ایک دن میں 11 بچوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے چنگل سے بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ایدھی ہومز کے حوالے کر دیا۔

پشاور،: ایکسائز گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، یہ کارروائی سی ٹی او لاہور کے خصوصی احکامات پر کی گئی، جس کا مقصد لاہور شہر سے پیشہ ور بھکاریو ں کا مکمل خاتمہ ہے، 6 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے سپرد کیا گیا، 3 بچوں کو ایدھی ہومز میں بھیجا گیا،جبکہ 2 بچوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا، اس یقین دہانی کے ساتھ کہ وہ آئندہ بھیک نہیں مانگیں گے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ پیشہ ور گداگر ان بچوں کو نہ صرف بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ انہیں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث کیا جاتا ہے، جو معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران تقریباً 2,200 بھکاریوں کو سڑکوں سے اٹھا کر مختلف فلاحی اداروں کے سپرد کیا گیا ہے تاکہ ان کی بہبود اور بحالی ممکن بنائی جا سکے،ہم لاہور کو بیگر فری (Beggar-Free) شہر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں شہری اگر سڑک پر کسی بھکاری کو دیکھیں تو فوراً 15 پر کال کریں، ہم فوری پہنچیں گے-

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

Shares: