ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دل کو چھولینے والا اقدام، کراچی ڈائون سنڈروم پروگرام کے 22 بچوں کا وزیراعلیٰ ہائوس میں استقبال کیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق دورہ وزیراعلیٰ سندھ کی دعوت پر کیا گیا جس کا مقصد بچوں کو منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنا تھا، بچے، کے ایس ڈی پی کے شریک بانی اور سی ای او تابش شہزاد کے ہمراہ آئے۔وزیراعلیٰ نے گرمجوشی سے استقبال کیا، انھوں نے بچوں کو وزیراعلیٰ ہائوس کی تاریخی عمارت کا دورہ کرایا وزیراعلیٰ نے بچوں سے دریافت کیا کہ آپ میں سے کون وزیراعلیٰ بننا چاہتا ہی ، اکثر بچوں نے ہاتھ اٹھا کر اپنے خواب کا اظہار کیا تاہم بے بی دعا اعتماد کے ساتھ اٹھیں اور بتایا کہ وہ وزیراعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔بچوں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ہر ایک بچے کو باری باری اپنی کرسی پر بٹھایا، خود قریب دوسری کرسی پر بیٹھے رہے اور کہا کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنیں گے تو ہم آپ کے معاونین بن جائیں گے۔بچوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی گیلری کا بھی دورہ کیا، یہ تجربہ اس وقت یادگار ہوگیا جب بے بی دعا کو ’’آج کی وزیراعلیٰ‘‘ قرار دے کر کانفرنس ہال میں باقاعدہ اجلاس کی صدارت کرائی گئی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا، پرنسپل سیکریٹری آغاز واصف نے بے بی دعا کو سندھ کی ا?بادی، تعلیم اور گورننس سے متعلق بریفنگ دی، اپنے عہدے کو سنجیدہ لیتے ہوئے بے بی دعا نے اپنی کابینہ کو ہدایت کی کہ ’’ پاکستان کو صاف رکھا جائے‘‘،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایات کی حمایت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مس دعا ‘ ہم آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر شہر اور پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں گے۔

بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد

عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

آسٹریلیا : یہودی عبادت گاہ پر حملےمیں پانچ افرادزخمی

جوڈیشل کمیشن رولز بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

Comments are closed.